پہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ کراچی کے کھلاڑیوں کے نام

پہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ کراچی کے کھلاڑیوں کے نام

ملتان(خصوصی رپورٹر)نامور کھلاڑیوں اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ سے سجاپہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ اختتام پذیر ۔۔

۔پہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ کراچی کے کھلاڑیوں کے نام، ساؤتھ کیٹگری کا ٹائٹل ڈیرہ غازی خان کے مجاہد حسین نے اپنے نام کرلیا ۔ملک بھر سے 250سے زائدکھلاڑیوں نے شرکت کی ، مہمان خصوصی ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی اور ایڈیشنل آئی جی کامران خان تھے نتائج کے مطابق ماسٹرکیٹگری کاٹائٹل کراچی کے نیشنل ماسٹر صابر حسین نے حاصل کی، جنوبی پنجاب کیٹگری میں ڈیرہ غازی خان کے مجاہد حسین نے پہلی پوزیشن حاصل کی ا ور25ہزارروپے انعام پایا، محمد ثقلین دوسرے اور عمر حفیظ تیسرے نمبر پر رہے ،زوہیب علیم اور غلام مصطفیٰ نے چوتھی اور 5ویں پوزیشن حاصل کی،ارسلان اختر ، مبشرسعید نے چھٹی ، ساتویں،سبحان صغیر نے نویں اور فداحسین نے دسویں پوزیشن حاصل کی خواتین کے کیٹگری میں بہاولپور کی فریحہ صدیقی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ان کو 15ہزارروپے انعام دیاگیا جبکہ دوسرے نمبر پر کراچی کی ذونیبہ واصف رہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں