نشتر ہسپتال :آرتھو پلیٹس ختم،مریضوں پر مالی بوجھ بڑھنے لگا

نشتر ہسپتال :آرتھو پلیٹس ختم،مریضوں پر مالی بوجھ بڑھنے لگا

ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری (ڈینٹل ہسپتال )ملتان میں آرتھو پلیٹس ختم ہونے کی وجہ سے مریضوں پر مالی بوجھ پڑنے لگا ۔حکومت کی جانب سے آرتھو پلیٹس کی خریداری کے لئے بھی بجٹ نہ دیا گیا ہے۔۔۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایسے مریض جن کے حادثات میں جبڑے کی ہڈی ٹوٹ جاتی ہے ان مریضوں کی سرجری کے لئے آرتھو پلیٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور دینٹل ہسپتال ملتان میں ایسے مریضوں کی سرجری کے لئے آرتھو پلیٹ ہی ختم ہے جسکی وجہ سے مریضوں کو یہ آرتھو پلیٹ خود خریدنا پڑتی ہے اور مارکیٹ میں ایک آرتھو پلیٹ کی قیمت چالیس ہزار کے قریب ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے آرتھو پلیٹ کی خریداری کے لئے تاحال کوئی بجٹ ہی جاری نہ کیا گیا ہے اور نہ ہی ماضی میں اس مد میں کوئی بجٹ جاری کیا ہے اس بارے میں مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو چاہیے کہ ڈینٹل ہسپتال ملتان کو آرتھو پلیٹ کی مد بھی جلد سے جلد بجٹ جاری کیا جائے تاکہ مریضوں کی مالی مشکلات کم ہو سکیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں