2فیکٹریوں پر چھاپے ، 800کلو ناقص اچار، سرکہ تلف

2فیکٹریوں پر چھاپے ، 800کلو ناقص اچار، سرکہ تلف

ملتان (لیڈی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت اچار بنانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ فوڈ سیفٹی ٹیموں کی فرید کوٹ جہانیاں اور پل رانگو کبیروالا میں 2 اچار فیکٹریوں کی انسپکشن، 800 کلو گرام بدبودار اچار، 125 لٹر ایکسپائرڈ سرکہ تلف کردیا گیا۔۔۔

غیر معیاری اچار سٹور کرنے پر فیکٹری مالکان کو 40، 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر غیر معیاری مربہ جات اور اچار بنانے والوں کیخلاف خصوصی مہم جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کبیروالا اور جہانیاں میں 2 فیکٹریوں کی انسپکشن کی گئی۔ انسپکشن کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فنگس اور حشرات زدہ اچار برآمد کیا۔ خوراک کی تیاری میں کھلے ایکسپائرڈ سرکہ اور کھلے مصالحہ جات کا استعمال کیا جارہا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں