بند بوسن، دکانداروں ، ریڑھی بانوں کے من مانے نرخ

بند بوسن، دکانداروں ، ریڑھی بانوں کے من مانے نرخ

بندبوسن (نامہ نگار )بندبوسن متی تل و گردونواح میں دکانداروں و ریڑھی بانوں کی من مرضیاں،خودساختہ مہنگائی ،شہریوں کی جان پر بن آئی،مجسٹریٹس و پرائس کنٹرول کمیٹی منظر عام سے غائب۔مارکیٹس،ریڑھی بان و ریسٹورنٹس مالکان کی من مرضیاں اپنے ہی نرخ مقرر کر لیے ۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر ملتان کے الفاظ حکومتی احکامات میں گراں فروشی قانوناً جرم ہے ۔بندبوسن اور متی تل میں شہری مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں منظر عام سے غائب کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔ریڑھی بان،دکاندار اشیاء خوردونوش شارٹ ہونے کی صورت میں ڈبل قیمت پر چیزیں بیچتے نظر آتے ہیں۔حکومتی احکامات و کمشنر ملتان کی ہدایت بھی کسی کام نہ آئیں۔انصاف و قائدے کی پابند آفیسر کمشنر ملتان ڈویژن بھی گراں فروشوں کو لگام ڈالنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئیں کھلے عام بلیک میں چیزیں فروخت ہونے لگیں۔ شہری و تاجر برادری بھی پھٹ پڑی کہا پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کریں ورنہ احتجاج کیا جائے گا۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں