باگڑ سرگانہ،پینے کے پانی میں سیوریج کے پانی کی آمیزش

باگڑ سرگانہ،پینے کے پانی میں سیوریج کے پانی کی آمیزش

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)باگڑسرگانہ گھروں کے پانی سے بدبوآنے لگی ناقص سیوریج سسٹم سے جمع پانی جس سے ہردوسرا شہری شوگر ہیپاٹائٹس کاشکاربچوں میں پیٹ کی بیماریاں بڑھنے لگیں ۔۔۔

کئی سالوں سے عوام کے بے حداصرار کے باوجودصرف ایک ہی فلٹریشن پلانٹ دیا گیا جو اتنی بڑی آبادی کے لیے ناکافی ہے ۔تفصیل کے مطابق باگڑسرگانہ اندرون شہر گھروں میں پینے کے پانی سے بدبوآنے لگی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ پینے کے صاف پانی کا صرف ایک ہی فلٹریشن پلانٹ لگایا گیاجو اتنی بڑی آبادی کی لیے ناکافی ہے جو علاقہ مکینوں کو آسانی سے میسر نہیں اور کافی دور دیگرملحقہ بستیاں اس سہولیات سے محروم ہیں۔ بیشتر لوگ گندا پانی پینے سے مختلف مہلک امراض میں جکڑ رہے ہیں آج باگڑسرگانہ میں کئی افراد جگرکے موذی مرض میں مبتلاہوکر زندگی کی بقہ کی جنگ لڑرہے ہیں نلکوں کے ذریعے یہاں کے مکین یہ زہر آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں جوان کی زندگیاں کھائے جارہاہے شہریوں کواس تمام صور تحال کا سامناکئی سالوں سے کرنا پڑ رہاہے یہاں کے مکینوں میں ہردوسرا شخص شوگر ہیپاٹائٹس جلد سانس اور دیگرکئی ایسی موذی بیماریوں کا شکار ہے پچھلے کئی سالوں سے بڑی تیزی سے ان بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا ہے شہری آبادی کے اکثر چھوٹے بچے پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہیں عوام کے بے حد اصرار کے باوجود یہا ں صرف ایک فلٹریشن پلانٹ لگایا گیا ہے عوامی حلقوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ باگڑ سرگانہ اوراس کی دیگر ملحقہ آبادیوں میں پینے کے صاف پانی کے مزید فلٹریشن پلانٹ لگاکر لوگوں کی ان مہلک موذی بیماریوں سے جان چھڑائی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں