الخدمت کی جانب سے اخبار فروشوں میں راشن تقسیم

الخدمت کی جانب سے اخبار فروشوں میں راشن تقسیم

ملتان (وقائع نگار خصوصی) الخدمت فاونڈیشن جنوبی پنجاب کی جانب سے اخبار فروشوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

اس سلسلہ میں الخدمت فاونڈیشن جنوبی پنجاب کے دفتر واقع گلگشت میں تقریب منعقد ہوئی تقریب میں 174اخبار فروشوں میں راشن تقسیم کیا گیا جبکہ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر الخدمت فاونڈیشن جنوبی پنجاب انجینئراحمد عمار یاسرنے کہاکہ بدترین مہنگائی کی صورتحال نے ہر طبقہ فکر کے لیے معاشی پریشانیاں کھڑی کر دی ہیں چاہیے تو یہ کہ حکومت ایسا نظام بنائے کہ ضرورت مند کو اس کی دہلیز پر سہولیات ملیں ہمارے اخبار فروش مجاہد ہیں جو صبح سویرے رزق حلال کے لیے نکلتے ہیں یہ ہمارا دست بازو بنیں ۔انہوں نے کہا کہ آج انہیں راشن تقسیم کرکے ان پر کوئی احسان نہیں کیا الخدمت صرف انکی خدمت کا زریعہ بنی سماجی رہنما حافظ محمد اسلم نے کہا کہ الخدمت کی سماجی فلاحی خدمات کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے ، تقریب سے اخبار فروش یونین کے صدرملک نواز اتیرا،جنرل سیکرٹری نوید ڈمرا نے الخدمت فاونڈیشن کا شکریہ اد اکیا اور کہا کہ آج کے نفسا نفسی کے دور میں الخدمت جیسا سماجی ادارہ معاشرے کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں اخبار فروش یونین انکی شکر گزار ہے تقریب میں ضلعی صدر الخدمت فاونڈیشن احمد چغتائی،ملک عرفان اترا،ہمایوں شہزاد،،ظفر علی خان نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں