مختلف اوقات میں آج اور کل بجلی کی بندش کا شیڈول

مختلف اوقات میں آج اور کل  بجلی کی بندش کا شیڈول

ملتان(خصوصی رپورٹر)میپکو ریجن میں فیڈرز کی ایریاپلاننگ،ہائی ٹینشن ،لوٹینشن لائنوں کی تبدیلی ومنتقلی،جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور۔۔

 ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث مختلف فیڈرز سے مختلف اوقات میں آج اور کل بجلی بند رہے گی۔ ملتان سرکل کے 11کے وی نواب پور روڈ،عید گاہ ،احمد،صدیق اکبر اور پیر اکبر شاہ فیڈرز سے آج ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک،11کے وی اسلام پور،طاہر آباد،جہانگیر آباد،پنجاب گورنمنٹ ہاؤسنگ سکیم 1،2،3،4،الفلاح سٹی،رائل آرچرڈ 1،2،پی آئی اے کالونی،شاخ مدینہ،پیراں غائب اور چاون فیڈرزسے کل آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،11کے وی سبزہ زار،اشرف آباد،محمود کوٹ اور محمد پور فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں