متنازع نوٹیفکیشن ،پنجاب بار کا آج سے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

متنازع نوٹیفکیشن ،پنجاب بار کا آج سے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

ملتان (کورٹ رپورٹر)پنجاب بار کونسل نے لاہور میں عدالتوں کے متنازع نوٹیفکیشن کے اجرا پر آج سے صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے ، جمعرات کے روز وکلا مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا کریں گے ۔

پنجاب بار کونسل نے واضح کیا ہے کہ نوٹیفکیشن کی واپسی تک وکلا اپنی ہڑتال روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھیں گے ، گزشتہ روز صوبہ بھر کی تمام بارز کے صدور اور جنرل سیکرٹری صاحبان کو بذریعہ نوٹیفکیشن ہڑتال کو کامیاب بنانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں ۔ اس بابت ملتان بار کے صدر عمران خان خاکوانی اور جنرل سیکرٹری سید عارف حسن شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات کو جلد منظور نہ کیا گیا اور نوٹیفکیشن واپس نہ لیا گیا تو وکلا احتجاج کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے ، احتجاجی ریلیاں اور جلسوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں