مہنگائی میں کمی نہیں ،مزید اضافہ ہوا ہے :مہر بانو قریشی

مہنگائی میں کمی نہیں ،مزید اضافہ ہوا ہے :مہر بانو قریشی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) پی ٹی آئی کی رہنما مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم حقائق کے منافی بیانات سے قوم کو بیوقوف نہ بنائیں۔۔

 مہنگائی میں کمی نہیں ،مزید اضافہ ہوا ہے اس وقت کسانوں کے پاس30ملین میٹرک گندم موجود ہے جبکہ وزیراعظم کسانوں سے 1.8ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے کا حکم دے رہے ہیں یہ کسانوں کے ساتھ کھلا مذاق اور ان کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے مترادف ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ ر وز خانیوال میں پی ٹی آئی کے رہنما مصدق شاہ کے گھر آمد کے دوران کیا ،انہوں نے مزیدکہاکہ بے جا سرکاری پروٹوکول،مراعات کو کم سے کم کیا جائے اور ان مراعات کوتنخواہ میں ضم کر دیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں