ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس کا دورہ امتحانی مراکز کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ ایسوسی ایٹ  کالج آف کامرس کا دورہ امتحانی مراکز کا معائنہ

لودھراں (سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس کا دورہ کیا انہوں نے انٹر امتحانات کے لیے قائم امتحانی مراکز کا معائنہ کیا ۔

ڈپٹی کمشنر لودھراں نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس سپر چوک کے امتحانی مرکز کے انتظامات کا جائزہ لیا اور نگران عملہ کی کارکردگی کی بھی پڑتال کی ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے معائنہ کے دوران کہا کہ شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ تعلیمی بورڈ کی بھرپور معاونت کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو پر سکون ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں