زکریا یونیورسٹی ، انسٹیٹیوٹ آف فزکس میں شجر کاری مہم کا آغاز

زکریا یونیورسٹی ، انسٹیٹیوٹ آف  فزکس میں شجر کاری مہم کا آغاز

ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی ملتان انسٹیٹیوٹ آف فزکس میں شجر کاری مہم کا آغاز ،پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد ۔۔

، ڈین فیکلٹی آف سائنس / ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف فزکس نے نمائشی اور پھل دار پودے لگائے ۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد کا کہنا تھا کہ تعلیم اور ریسرچ کلچر کے ساتھ کیمپس کی خوبصورتی ترجیح بنیادوں پر کی جائے گی ، یہ سنت نبوی ؐ ہے اور صدقہ جاریہ بھی۔ پروفیسر ڈاکٹر انور منظور ، پروفیسر ڈاکٹر نعیم انجم ، ڈاکٹر عبدالشکور ، ڈاکٹر جنید اقبال، ڈاکٹر احسن مظہر، ڈاکٹر نعمان عثمانی ، ڈاکٹر عارف خلیل ، مسٹر عاصم جاوید، ڈاکٹر مریم حنا، ڈاکٹر وسیم عباس، ڈاکٹر نازیہ ارم اور ڈین آفس کے شاف محمد علیم اشرف ، محمد یاسین اور محمد زبیر اسلم نے شرکت کی اور اپنے حصے کے پودے لگائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں