حکومت گندم کا ایک ایک دانہ خریدے گی :ملک ذوالفقار

 حکومت گندم کا ایک ایک دانہ خریدے گی :ملک ذوالفقار

وہاڑی(نمائندہ دنیا )مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کا احتجاج رنگ لایا حکومت گندم کا ایک ایک دانہ خریدے گی۔۔

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کاشتکاروں کے احتجاج پر نوٹس لیتے ہوئے حکومتی سطح پر کمیٹی قائم کردی ہے ، مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان نے اس مطالبہ کیا ہے کہ کاشتکار تنظیمیں اپنی احتجاج کی کال فوری واپس لیں باردانہ کے حصول کو مکمل کرکے حکومتی نرخ 3900 روپے فی من گندم متعلقہ مراکز پر فروخت کریں اس موقع پر مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان نے اس بات پر زور دیا کہ اگر گندم خریداری میں ابھی بھی کوئی غفلت سے کام لیا گیا تو اپنے کاشتکار کے تحفظ کیلئے پھر سڑکوں پر ہوں گے ہمیں جھوٹے مقدموں یا گرفتاریوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے وعدے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور کاشتکاروں کی گندم فروختگی کے عمل کو مکمل مانیٹر بھی کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں