قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی  بنایا جائے گا :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

لودھراں(سٹی رپورٹر ) شہریوں کو انصاف کی جلد فراہمی پولیس کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔

 ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران ممتاز نے عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنے دفتر میں لگائی گئی کھلی کچہری میں کیا۔ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسروں کو فون پر حل کے لیے احکامات جاری کئے ۔ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ سرکل اور تھانہ جات میں موجود افسر شہریوں کو پہلی فرصت میں انصاف فراہم کریں۔عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ،میرٹ اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں