ڈی سی کوٹ ادو کی آسان رسائی کھلی کچہری ،موقع پر احکامات

ڈی سی کوٹ ادو کی آسان رسائی کھلی کچہری ،موقع پر احکامات

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے معمول کے مطابق’’آسان رسائی مسائل کم‘‘ کھلی کچہری لگائی۔

، سائلین کے مسائل سنے اوردرخواستوں پر تحریری احکامات جاری کئے ۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر کوٹ ادو نے کہا کہ آسان رسائی کھلی کچہری کو خودکار نظام کے ساتھ منسلک کردیا ہے ،اب ہر درخواست کی کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت آن لائن مانیٹرنگ کی جارہی ہے ،درخواستوں پرباقاعدہ رپورٹ لیکر سائلین کو اس کی پیش رفت سے آگاہ بھی کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی سرکاری افسروں تک رسائی کو آسان بنانا ہے تاکہ ان کے مسائل و شکایات معلوم کرکے ان کا فوری ازالہ کیا جاسکے ، انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کیے جائیں ،اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوئی سستی اور کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا،مختلف درخواستوں پر محکموں کے افسروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی شکایات و مسائل حل کرنے پر توجہ دیں اور قانون کی روشنی و میرٹ پر شکایات کا فوری ازالہ کریں۔ درخواست گزاروں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے انہیں تسلی بخش ریلیف فراہم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کے جذبہ سے ضلع کوٹ ادو کے سائلین کو ریلیف فراہمی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں