سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کا مختلف ہسپتالوں کا دورہ

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کا مختلف ہسپتالوں کا دورہ

ملتان(لیڈی رپورٹر)سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب علی جان نے گذشتہ روز ملتان کا دورہ کیا۔

 جہاں انہوں نے نشتر ہسپتال ،چلڈرن کمپلیکس ہسپتال ملتان کا بھی دورہ کیا سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے نشتر ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ،وارڈ نمبر 13،وارڈ نمبر 16،وارڈ نمبر 5،وارڈ نمبر26،وارڈ نمبر25 اے ،نرسنگ ہاسٹل، نرسنگ کالج اور پبلک ہیلتھ سکول کا بھی دورہ کیا اورمرمتی کاموں کا جائزہ لیا اور ایمرجنسی وارڈ کو مرمت و تزئین و آرائش کے سلسلہ میں وارڈ نمبر ایک میں شفٹ کرنے کے حوالے سے بھی پیپر ورک کا جائزہ لیا اور نشتر انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ مرمتی کاموں کی وجہ سے ہسپتال آنے والے مریضوں بالخصوصی ایمرجنسی وارڈ اور نئی او پی ڈی میں مریضوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا ناں کرنا پڑے اور مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ نے ہسپتال میں ادویات اور دیگر سہولیات کے حوالے سے بھی ایم ایس نشتر سے پوچھا اور کہا کہ نشتر ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو ہر ممکن علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں بعد ازاں انہوں نے اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ چلڈرن ہسپتال ملتان کا بھی دورہ کیا اور چلڈرن ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ۔سیکرٹری ہیلتھ نے چلڈرن ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اور مریض بچوں کے لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں