لیگی رہنمائوں، تہمینہ دولتانہ میں ملاقات، ترقیاتی کاموں پر گفتگو

لیگی رہنمائوں، تہمینہ دولتانہ میں ملاقات، ترقیاتی کاموں پر گفتگو

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی رہنماء و ایم این اے تہمینہ دولتانہ سے ان کی رہائش گاہ پر مسلم لیگی رہنماؤں رانا محمد ثاقب،شیخ نعمان ایڈوکیٹ، سرفراز مغل اور ارسلان خاں پر مشتمل گروپ نے ملاقات کی۔

 جس میں ان کی کاوش سے جاری ترقیاتی کاموں اور میڈیکل کالج کے قیام بارے گفتگو کی اور مزید بہترانداز میں عوام کی خدمت کرنے کے حوالے سے مزید مشاورت ہوئی،اس موقع پر ایم این اے تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ بہت جلد وہاڑی میں کلثوم نواز میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا ، میاں نواز شریف نے بھی اس حوالے سے یقین دہانی کرائی ہے اور دوسرے ترقیاتی کام بھی وہاڑی میں شروع کرائے جائیں گے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں بھی کمی آئے گی۔ آخر میں مسلم لیگی رہنما رانا ثاقب،شیخ نعمان ایڈوکیٹ،سرفراز مغل اور ارسلان خاں نے تہمینہ دولتانہ کی عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں