سی سی پی او آفس میں کھلی کچہری شہریوں کے مسائل پر احکامات جاری

سی سی پی او آفس میں کھلی کچہری  شہریوں کے مسائل پر احکامات جاری

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ایس پی گلگشت سیف اللہ گجر کی جانب سے شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے تھانہ الپہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

ایس ڈی پی او صدر بخت نصر، صدر سرکل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسر کھلی کچہری میں ان کے ہمراہ تھے ۔ایس پی گلگشت نے کھلی کچہری میں آئے شہریوں کے مسائل سنے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں