پی ٹی آئی کے ایم پی اے خالد نثار کی گرفتاری کیلئے گھر کا محاصرہ
بورے والا(سٹی رپورٹر )بوریوالا میں تحریک انصاف کے خلاف ایک مرتبہ پھر بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ایم پی اے سردار خالد نثار ڈوگر کی گرفتاری کے لیے پولیس کی بھاری نفری کا رات گئے ۔۔۔
ان کی رہائش گاہ آئی بلاک کا محاصرہ ایم پی اے رہائش گاہ پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتاری سے بچ گئے ،گزشتہ روز منگل کی دوپہر پولیس نے لاری اڈا سے تحریک انصاف کے تحصیل صدر غلام مصطفی بھٹی کو گاڑی سے اتار کر گرفتار کر لیا اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کے حکم پر انہیں 1 ماہ کے لیے ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں نظر بند کر دیا گیا ،بوریوالا کے دیگر علاقوں سے گرفتار ہونیوالے کارکنوں میں طلحہ سکنہ چک نمبر 431 ای بی،شیر زمان سکنہ چک نمبر 445 ای بی،ابوبکر سکنہ چک نمبر437 ای بی،فاروق احمد سکنہ چک نمبر 451 ای بی شامل ہیں ۔جبکہ مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کی اکثریت گرفتاریوں کی اطلاع ملتے ہی خوفزدہ ہو کر روپوش ہو گئی ۔حکومت پنجاب کی ہدایات پر قانون نافذ کرنیوالے ادارے تحصیل بوریوالا میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی سرگرمیوں پر پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہیں۔