چار جرائم پیشہ گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد
مونڈکا (نامہ نگار)پولیس نے مختلف کارروائیوں میں دو منشیات فروش سمیت چار جرائم پیشہ افراد کوگرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات اور۔
اسلحہ برآمد کرلیا۔مخبر کی اطلاع پر منشیات فروش عابد کو گرفتار کر کے 130 لٹر شراب، ملزم محمد جعفر سے 1150 گرام چرس ،دو دیگر ملزموں سے ایک پستول اور کلاشنکوف برآمد کی گئی۔ تمام ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی۔