ڈی سی مظفر گڑھ کاتحصیل آفس،اراضی ریکارڈ سنٹر کادورہ
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یوسف چھینہ کے ہمراہ تحصیل آفس،اراضی ریکارڈ سنٹر اور۔
سول ڈیفنس آفس کا اچانک دورہ،تحصیل آفس میں صفائی کے ناقص انتظامات اور تمام تحصیلداروں کی عدم موجودگی پر سخت اظہار برہمی،تحصیل آفس میں موجود معذور شہری سمیت دیگر سائلین سے بات چیت،اراضی ریکارڈ سنٹر میں دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ، افسروں اور اہلکار وں کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے اچانک تحصیل آفس،اراضی ریکارڈ سنٹر اور سول ڈیفنس آفس کا دورہ کیا ،اے ڈی سی جنرل یوسف چھینہ بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل آفس میں ناقص صفائی اور تحصیلداروں کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی کیا۔اراضی ریکارڈ سنٹر میں سائلین کو دی جانی والی سہولیات کے بارے تفصیلی جانچ پڑتال کی اور معذور سائل و دیگر سائلین سے بھی مختلف سہولیات کے بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کا کہنا تھا کہ تمام افسر و اہلکار دفاتر میں حاضری کو یقینی بنائی،ں ریونیو سے متعلق سائلین کو تمام سہولیات کی فراہمی اور ایمانداری سے اپنی محکمانہ خدمات سرانجام دیں۔