ویسٹ مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ جلد مکمل کرنے کا الٹی میٹم

ویسٹ مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ جلد مکمل کرنے کا الٹی میٹم

ملتان(وقائع نگار خصوصی،خصوصی رپورٹر، لیڈی رپورٹر )کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو آؤٹ سورسنگ جلد مکمل کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر مریم خان نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آئوٹ سورسنگ بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے صفائی نظام کی آئوٹ سورسنگ بروقت مکمل نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ۔کمپنی انتظامیہ کو فوری ملتان ، خانیوال ،وہاڑی، لودھراں میں صفائی نظام نجی سیکٹر کو منتقل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام کی لیت و لعل کسی صورت برداشت نہیں۔ڈویژن میں صفائی کی مثالی صورتحال یقینی بنانے کیلئے آؤٹ سورسنگ عمل میں تیزی لائی جائے ۔دوسری جانب تعلیم دوست ویژن کے تحت ضلع ملتان میں طلبائو طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے سائنس،انجینئرنگ و آرٹس کے شعبوں میں مقابلے منعقد ہوئے ۔محکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ مون لائٹ سکول میں طلبائو طالبات نے اپنے موضوعات پر پراجیکٹ پیش کئے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے مقابلہ جات اور تقریب تقسیم انعامات کی صدارت کی اور طلباء و طالبات کی جانب سے لگائے گئے ۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ ضلع ملتان میں 3 روزہ قومی پولیو مہم کے دوران 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے اس سلسلے میں رہ جانے والے بچوں کو مزید دو روزہ مہم میں پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیو ٹیموں کی چیکنگ کی۔محمد علی بخاری نے گھروں کی مارکنگ چیک کی اور بچوں کو پولیو قطرے بھی پلائے ۔محکمہ صحت کے حکام نے پولیو مہم کے اہداف کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں