نان سٹاپ وارداتیں،شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

نان سٹاپ وارداتیں،شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)چوری کی وارداتیں معمول بن گئیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔

تفصیل کے مطابق ضلع مرکز میں چوری کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی،شہری موٹر سائیکل سمیت لاکھوں کے سامان سے محروم ہو گئے ۔تھانہ سٹی کے علاقہ وارڈ نمبر 14 ای محلہ غریب آباد کے رہائشی محمد عرفان گشکوری کی انوار تکا شاپ کے سامنے کھڑی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔ تھانہ صدر کے علاقہ موزہ ٹبہ مستقل غربی میں ہارون کے گھر سے چور سولر پلیٹیں ،طلائی زیورات ،قیمتی موبائل فون ، ایک لاکھ 60 ہزار روپے نقدی،تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ پانچ مرلہ سکیم میں عبدالرحمن کے زیر تعمیر مکان سے شٹرنگ کا سامان، مین گیٹ اور پانی والی موٹر جبکہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14 بی میں علی اعجاز شاہ کے خالی مکان کے تالے توڑ کر چارپائیاں اور ٹوٹیاں چوری کرلی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں