اینٹی کرپشن ملتان کے زیر اہتمام اقلیتوں کیلئے تقریب

ملتان (کرائم رپورٹر)ریجن ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کی جانب سے دفتر میں مذہبی رواداری اور اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے تقریب میں کا انعقاد، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی نے کرسچن ملازمین کواپنے آفس میں مٹھائی و گلدستہ پیش کیا اور عیدی دینے کا اعلان بھی کیا ۔
انہوں نے کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے عیدی کا اعلان بھی کیا انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کے قیام ، استحکام اور تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار بے مثال ہے ۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی نے کہا کہ پاکستان دنیا کا وہ اہم ملک ہے جس میں تمام مذاہب اور انکے پیروکاروں کا احترام کیا جاتا ہے اقلیتی برادری کے تحفظ کی ذمہ داری ہماری ہے ۔