ضلع میں کھاد کی وافر مقدار موجود ، کوئی کمی نہیں :وسیم حسن
لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،سٹی رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن کا کھادوں کی دستیابی اور فراہمی کے حوالے سے معائنہ۔
، مختلف ڈیلرز کا کھاد سٹاک چیک کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کھاد کی وافر مقدار موجود ہے اور کھاد کی کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے والے عناصر کسانوں اور ملکی معیشت کے دشمن ہیں جن کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جعلی زرعی مداخل فروخت کرنے والے مافیہ کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے سخت تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف ٹھوس کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔انہوں نے کھاد ڈیلرز کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو کھاد کی فراہمی کو مقرر کردہ نرخوں پر یقینی بنایا جائے ۔