ڈی سی کی پارکوں میں صفائی نظام بہتر بنانے کی ہدایت

ڈی سی کی پارکوں میں صفائی نظام بہتر بنانے کی ہدایت

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر کا چلڈرن پارک اور کینال ویو پارک لودھراں کا معائنہ ۔

 اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی اور چیف آفیسر ضلع کونسل راؤ محمد علی بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر نے چیف آفیسرضلع کونسل کو پارک کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات دیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے چلڈرن پارک میں بہتری لائی جائے اور کینال ویو پارک کو جلد از جلد فنکشنل بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پارک کو بحال کر کے شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ پارکس میں مناسب روشنی کی فراہمی کیلئے پول لائٹس کی مرمت کر کے اُن کو ٹھیک کیا جائے ۔انہوں نے پارک میں موجود جاگنگ ٹریک کی بحالی، کوڑا دانوں کی تنصیب سمیت دیگر تفریحی سہولیات میں اضافہ کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کینال ویو پارک کے فوارے کو بھی بحال کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ کینال ویو پارک کے وسیع رقبہ کو شہریوں کی تفریحی کیلئے زیر استعمال لایا جائے ۔ انہوں نے پارکوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں