میپکو انجینئرز کو ترقی کیلئے صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ہدایت

میپکو انجینئرز کو ترقی کیلئے صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ہدایت

ملتان (خصوصی رپورٹر)سی ای او میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ ینگ انجینئرزکمپنی کی ترقی کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔

اور مقرر کردہ اہداف حاصل کرکے اپنی کارکردگی کا لوہا منوائیں ۔ انجینئرنگ کی ڈگری رکھنے والے میپکوکے ینگ اور سینئر انجینئرز پاور سیکٹر کی سب سے بڑی بجلی کمپنی میں ملازمت کررہے ہیں ، ہمیں امید ہے کہ ملکی پاور سیکٹر کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے انجینئرز بہترین طریقے سے امور سرانجام دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں میپکو انجینئرز ایسوسی ایشن اور ینگ انجینئرز کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ انجینئرز ایسوسی ایشن کے صدر سید فرقان زکریا، جنرل سیکرٹری عبدالرئوف سنگھیڑا ، فنانس سیکرٹری شوکت حسین سورو ، ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل کمپلینٹ سنٹر عمران لودھی کی سربراہی میں ینگ انجینئرز کے وفد نے انجینئر گُل محمد زاہد کو تین سال کے لئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ذمہ داریاں تفویض ہونے پر مبارکباددی اور گلدستے دئیے ۔ انجینئرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہدکو یقین دلایاکہ میپکو کے تمام انجینئرز اہداف حاصل کرنے کے لئے ٹیم ورک کی صورت میں کام کریں گے اور مطلوبہ ٹارگٹس حاصل کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں