انجکشن لگاکرلڑکی کواپاہج بنانے والے اتائی کاکلینک سیل
گگومنڈی(نامہ نگار)انجکشن لگاکرلڑکی کواپاہج بنانے والے اتائی کاکلینک سیل،حافظ آبادکالونی میں اتائی ڈاکٹروقاص نے انجکشن لگارنرگس بی بی کابازومفلوج کردیاتھا۔
تفصیل کے مطابق گگومنڈی کی نواحی بستی حافظ آبادکالونی کی رہائشی نرگس بی بی پیٹ میں دردکی دوائی لینے اتائی وقاص کے کلینک پرگئی تواس نے لڑکی کے بازومیں انجکشن لگادیاجس کی وجہ سے نرگس بی بی کابازوناکارہ ہوگیااورسارے جسم پرسوزش ہوگئی ،میڈیامیں خبروں کی اشاعت پر ڈی ڈی ایچ اوبوریوالانے کارروائی کرتے ہوئے اتائی وقاص کاکلینک سیل کردیاہے ،مزید کارروائی جاری ہے ۔