لاکھوں روپے کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ ،گاڑی پکڑی گئی

کوٹ ادو(نامہ نگار ،تحصیل رپورٹر)تھانہ صدر پولیس نے نان کسٹم پیڈ1176 ڈنڈے سگریٹ مالیتی 23لاکھ 52ہزار روپے اور گاڑی مالیتی 38 لاکھ روپے پکڑ کر کسٹم حکام کے حوالے کر دی۔
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیدحسنین حیدرکی ہدایات پر پولیس نے دوران ناکابندی ایک مشکوک کار کو روکا تو 1176 ڈنڈے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد ہوئے جس کی مالیت 23 لاکھ 52 ہزار روپے اور کار مالیتی 38 لاکھ روپے بنتی ہے ۔مذکورہ برآمدشدہ سگریٹ کو کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔