صفائی آپریشن جاری، ٹیمیں ڈی سٹلنگ میں مصروف عمل

ملتان(وقائع نگار خصوصی)منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان کی ہدایت پر نکاسی آب کی شکایات کے تدارک اور ۔
سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے مشینری کے ذریعے آپریشن جاری ہے تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں ڈی سلٹنگ کرنے میں سرگرم ہیں سیوریج سب ڈویژن کی سطح پر مشینری اور ٹیموں کے ذریعے بھرپور صفائی کی جارہی ہے اور کارکردگی رپورٹ بھی مرتب کر کے منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو پیش کی جا رہی ہے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی اور شکایت کا ازالہ کیااور سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے ایم ڈی واسا کو اپنی اپنی حدود میں ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ پیش کی، خانیوال روڈنزد ملتان پمپ ،مین ترین روڈ،چاہ کوڑے والا مین لائن نزد بلال موٹرز،کمپری ہنسوسکول والی گلی ودیگر علاقوں میں مین ہولز کی صفائی کی گئی ۔