سکولز میںسگریٹ نوشی پر پابندی، فوکل پرسن کی تعیناتی کا حکم

سکولز میںسگریٹ نوشی پر پابندی، فوکل پرسن کی تعیناتی کا حکم

ملتان(خصوصی رپورٹر)سکولوں میں سگریٹ نوشی پابندی لگادی گئی ،چھت پر جانے راستے اور سٹور بند کردئیے گئے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ، ہیڈ ماسٹرز کو فوکل پرسن تعینات کرنے کا حکم ۔تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے نئے ایس او پیز جاری کردئے ہیں جس کے مطابق سکولوں کے اندر اساتذہ ،عملے اور طلبا پر سگریٹ نوشی پر پابندی لگادی گئی ہے اور خلاف ورزی کے نتیجے میں محکمانہ کارروائی کی جائے گی ،سرکاری سکولوں میں تمام غیر استعمال شدہ کمرے ، سٹور رومز اور سیڑھیاں بند رہیں گی ،سکول کے اوقات کارکے بعد طلبہ کو سکولوں میں روکنے پر بھی سخت پابندی عائد کردی گئی ۔ ہیڈ ٹیچرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان احکامات کی تکمیل کے لئے ایک فوکل پرسن مقرر کریں تاکہ روزانہ کی بنیاد پررپورٹ جمع کرائی جاسکے ۔علاوہ ازیں سکول انتظامیہ ، کلاس رومز، لان اور سیڑھیوں کو ہر وقت صاف ستھر ارکھا جائے ، واش رومز میں پانی، تولیے اور صابن جیسی ضروری اشیا فرایم کی جائے ،کھیلوں کے میدانوں کو بھی صاف ستھرا رکھا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہ جنگلی پودوں اور بڑی گھاس سے پاک ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں