بچوں کو سگریٹ کی فروخت ، پابندی پر عملدرآمد نہ ہو سکا

 بچوں کو سگریٹ کی فروخت ، پابندی پر عملدرآمد نہ ہو سکا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)افطاری کے بعد شہرسمیت ضلع بھر میں بچوں کو سگریٹ کی فروخت جاری، حکومت کی جانب سے عائد پابندی پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ بچے اور نوجوان سگریٹ نوشی میں مبتلا ہونے لگے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 بچوں کے والدین شدید پریشانی کا شکار، شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر و ضلع بھر کی نوجوان نسل سگریٹ نوشی میں مبتلا ہورہی ہے ، تعلیم طلبہ سگریٹ کا شوق پورا کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں، اس طرح وقت گزرنے کے ساتھ سگریٹ کے نشے کے عادی بن جاتے ہیں جبکہ اس لعنت سے ہنر منداورمزدور طبقہ بھی محفوظ نہیں بلکہ اس لعنت کو فیشن کی طرح اپنایا جا رہا ہے ۔شہر کی حدود میں ایسی سینکڑوں پان شاپ موجود ہیں جہاں کھلے سگریٹ اور تمبا کو والی نشہ آور اشیاء دستیاب ہیں۔ حکومت نے 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت ولا پرواہی کیوجہ سے دکاندار دیدہ دلیری کے ساتھ چھوٹے چھوٹے بچوں کو سگریٹ فروخت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔بچوں کے والدین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ 18 سال سے کم عمر نوجوانوں اور بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں