کریک ڈاؤن 9 ہزار نان کسٹم ڈیوٹی پیڈ سگریٹ بیگز برآمد

کریک ڈاؤن 9 ہزار نان  کسٹم ڈیوٹی پیڈ سگریٹ بیگز برآمد

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)تھانہ محمود کوٹ چوکی عیسن والا پولیس کی نان کسٹم اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن 9 ہزار نان کسٹم ڈیوٹی پیڈ سگریٹ بیگز برآمد کر کے کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس بارے تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ محمود کوٹ محمد وقاص خان کا انچارج چوکی عیسن والا معہ ٹیم کے ہمراہ نان کسٹم اشیاء کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے نان کسٹم ڈیوٹی پیڈ سگریٹ 900 بیگز، 9000 ڈبیاں جو ڈی جی خان سے براستہ کشتی انڈس ریور سے مظفرگڑھ سے ملتان لے جا رہے تھے کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے پکڑ لی اور کسٹم حکام کو بلا کر ان کے حوالے کر دیے ،اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ محمود کوٹ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کی جان ومال کی حفاظت اوالین ترجیح ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں