سگریٹ مہنگے ہونے کے بعد نسوار کا نشہ عام ہونے لگا

سگریٹ مہنگے ہونے کے  بعد نسوار کا نشہ عام ہونے لگا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)سگریٹ مہنگے ہونے کے باعث نسوار کا نشہ عام ہونے لگا، نوجوانوں کے ساتھ ساتھ کمسن بچے بھی نسوار کے نشے کی لت میں مبتلا ہونے لگے ۔۔

جس کے استعمال سے متعدد بچے اور نوجوان منہ کے موذی امراض کا شکار ہونے لگے ، شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ سگریٹ مہنگے ہونے کے باعث نوجوانوں میں نسوارکا نشہ تیزی سے پھیلنے لگا ہے ، اب تو کمسن بچے بھی اس لت میں مبتلا ہورہے ہیں، نسوار کے استعمال سے نوجوان نسل منہ کے کینسر سمیت معدے کی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، کمشنر ملتان ،ڈپٹی کمشنر خانیوال و دیگر متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں