ایڈیشنل آئی جی کی شہید سب انسپکٹر کی بیٹی کی شادی میں شرکت

ملتان (کرائم رپورٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے خانیوال ایلیٹ فورس کے شہید سب انسپکٹر علی جان کی بیٹی کی شادی میں خصوصی شرکت کی۔۔
۔شادی میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان کے ہمراہ ایس پی انویسٹی گیشن خانیوال رحمان قادر،ڈی ایس پی سرکل میاں چنوں سلیم خان ،پی ایس او ٹو ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب رائے محمد اکرم ،پی آر او ٹو ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد اقبال اور دیگر افسر و جوان اور لیڈیز پولیس نے بھی بھر پور شرکت کی ۔ بارات کی کی آمد پر شہیدسب انسپکٹر علی جان کی بیٹی کی جانب سے لیڈیز پولیس اور دیگر افسروں نے مہمانوں کاپرجوش انداز میں استقبال کیا گیا۔