لاکھوں روپے کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد، ملزم گرفتار
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے غیر ملکی نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیل کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے سکیورٹی آفیسر فہد نوید کی نشاندہی پرموضع بیٹ انگڑا میں کارروائی کرتے ہوئے سمگلر محمد صادق کورائی سے بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بندکردیاجس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔