تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی ،شیشہ فلیورکارجحان بڑھ گیا
گگومنڈی(نامہ نگار)تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی اورشیشہ فلیورکارجحان بڑھنے لگا،مبتلا طلبہ کے والدین اور اساتذہ کرام بھی شدیداضطراب کاشکار۔
تفصیل کے مطابق گگومنڈی کے تعلیمی اداروں کے طلبہ میں شیشہ فلیوراورسگریٹ نوشی کرناعام ہوگیاہے ،تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی اورشیشہ فلیورپینے والے طلبہ کی تعدادمیں بے تحاشااضافہ دیکھنے میں آرہاہے اوراس لت میں پڑنے والے سٹوڈنٹس کی تعداد میں روزبروزاضافہ ہورہاہے ۔مبتلا بچوں کے والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ میں بھی اضطراب پایاجارہا ہے اور صورتحال سے شدید پریشان ہیں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنراورسی اوایجوکیشن سے فوری نوٹس لیتے ہوئے اس کاسدباب کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔