سگریٹ نوشی کیخلاف آگہی مہم چلائی جارہی،محمد مزمل

سگریٹ نوشی کیخلاف آگہی مہم چلائی جارہی،محمد مزمل

ملتان( لیڈی رپورٹر )اکٹر نیٹو ریسرچ اور SUN کنسلٹنٹ سروسز کے زیر اہتمام تمباکو نوشی سے پاک پاکستان پروگرام کے تحت سموکرز کے ساتھ آگاہی میٹنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔۔۔

میٹنگ میں سٹیٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ملتان سے محمد مزمل نے خصوصی طور پر شرکت کی میٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے سلطان محمود نے بتایا کہ اے ARIاور SUNملکر تمباکو نوشی سے پاک پروگرام چلایا جا رہا ہے جس کے تحت تعلیمی اداروں میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور میڈیا کمپنی کے ذریعے بھی لوگوں تک سگریٹ نوشی اور ویب کے اثرات اور اس سے نجات کے طریقے کار کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی جا رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سگریٹ نوشی ایک ایسی عادت ہے جس سے پیسہ خرچ کر کے بیماری خریدی جا رہی ہے اور پھر بیماری کے علاج پر پیسہ خرچ کیا جاتا ہے اس عادت کی وجہ سے معاشی اور سماجی طور پر حیثیت تباہ ہو جاتی ہے ۔سٹیٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد مزمل نے بتایا کہ پاکستان میں سگریٹ پینے والوں کی تعداد تین کروڑ دو لاکھ تک پہنچ چکی ہے اور بد قسمتی سے یہ افراد سگریٹ کے بعد دوسرے نشے اور ادویات اور طریقہ کار کا استعمال کرتے ہیں سگریٹ نشے کی طرف لے جانے کی پہلی سیڑھی ہے حکومت نے حال ہی میں Vape کی فروخت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ ایک خوش کن ا قدام ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ سگریٹ پینے والے یہ نہ سمجھیں کہ وہ صرف اپنا نقصان کر رہے ہیں بلکہ گھر میں موجود بچے اور خواتین بھی اس سگریٹ پینے والے سے شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں