میلسی میں چھاپہ‘ڈیڑھ کروڑ کے نان ٹیکس پیڈ سگریٹ برآمد

میلسی میں چھاپہ‘ڈیڑھ کروڑ کے نان ٹیکس پیڈ سگریٹ برآمد

میلسی (نامہ نگار)حساس ادارے کی نشاندہی پر تھانہ سٹی پولیس میلسی کی بڑی کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے نان ٹیکس پیڈ سگریٹ برآمد کر لئے ۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے حساس ادارے کی اطلاع پر محلہ دین پورہ، غازی پیر قبرستان کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں آصف نامی تاجر کے زیرِ استعمال جگہ سے 150 کارٹن نان ٹیکس پیڈ سگریٹ برآمد کیے گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ مال کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے ہے جسے پولیس نے موقع پر قبضے میں لے کر مزید کارروائی کے لیے ایف بی آر ساہیوال زون کے حوالے کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں