میپکو کی کارروائی، جنوبی پنجاب میں 32بجلی چور گرفتار

میپکو کی کارروائی، جنوبی پنجاب میں 32بجلی چور گرفتار

23مقدمات درج، 20لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کر دیا گیا

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں کارروائی کرتے ہوئے 32افراد کو بجلی چوری کرتے پکڑ لیا۔ ترجمان کے مطابق 23 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج جبکہ 20لاکھ 40ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جس میں سے 2 لاکھ 50ہزار روپے موقع پر وصول کئے گئے ۔ مختلف سرکلز میں بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی پر کنکشنز منقطع کئے گئے ۔ ہارون آباد میں رینجرز و پولیس کے اشتراک سے آپریشن کے دوران 59لاکھ 90ہزار روپے واجبات وصول کیے گئے اور متعدد نادہندگان کے میٹرز اُتار لئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں