کامسیٹس وہاڑی کیمپس ، کانووکیشنا پر رہنماؤں کی مبارکباد

کامسیٹس وہاڑی کیمپس ، کانووکیشنا پر رہنماؤں کی مبارکباد

نئے تعلیمی پروگرامز کی منظوری نے ادارے کا علمی معیاربلندکیا، ثاقب خورشید ودیگر

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد وہاڑی کیمپس میں کانووکیشن کے کامیاب انعقاد پر مسلم لیگ ن کے ارکانِ صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید اور ملک نوشیر لنگڑیال، صدر انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل، ممبر ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری مختار احمد بھٹی، صدر الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) رجسٹرڈ انوار آفتاب لطیف، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عرفان چودھری اور صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن حاجی اسلم مدن ودیگرسماجی و تجارتی رہنماؤں نے ڈائریکٹر کامسیٹس وہاڑی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر خدا بخش کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کامسیٹس وہاڑی کیمپس جدید اور اہم مضامین کی تدریس کے باعث نہ صرف ضلع وہاڑی بلکہ پورے جنوبی پنجاب کے طلبا و طالبات کے لیے مرکزِ علم بن چکا ہے ۔ سال 2024-25 کے دوران 420 طلبا و طالبات کو ڈگریاں عطا کی گئیں جن میں 227 انڈرگریجویٹ اور 194 پوسٹ گریجویٹ شامل ہیں،ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خدا بخش کی قیادت میں کیمپس نے کمپیوٹر سائنس، انوائرمنٹل سائنسز، مینجمنٹ سائنسز، ہیومینٹیز، ریاضی اور اکنامکس جیسے شعبہ جات میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ جبکہ پی ایچ ڈی اِن لسانیات سمیت نئے تعلیمی پروگرامز کی منظوری نے ادارے کے علمی معیار کو مزید مستحکم کیا ہے ۔ فیکلٹی کی تحقیقی کامیابیوں کے باعث متعدد اساتذہ کو بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی ملی ہے ، جو کامسیٹس وہاڑی کیمپس کے لیے فخر کا باعث ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں