پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے عہدوں میں تبدیلی
نئے آرگنوگرام کے تحت اہم عہدوں کے نام تبدیل کر دیئے گئے ہیں
ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے تنظیمی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے عہدوں کے نام تبدیل کر دیئے ہیں۔ نئے آرگنوگرام کے مطابق مختلف اہم عہدوں کے نام نئے عہدوں کے ساتھ مطابقت رکھنے کے لئے تبدیل کئے گئے ہیں تاکہ انتظامی ڈھانچہ مزید مؤثر اور شفاف ہو۔اس سلسلے میں ایڈیشنل سیکرٹری (جنرل) کا نام بدل کر ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) ، ایڈیشنل سیکرٹری (مدارس ایجوکیشن) کو ایڈیشنل سیکرٹری (ایلیمنٹری ایجوکیشن) اور ایڈیشنل سیکرٹری (سکولز) کو ایڈیشنل سیکرٹری (سیکنڈری ایجوکیشن) قرار دیا گیا ہے۔
اسی طرح ڈپٹی سیکرٹری (مدارس ایجوکیشن) اب ڈپٹی سیکرٹری (پرائمری) کہلائے گا اور سیکشن آفیسر (ایجوکیشن ریفارمز) کو سیکشن آفیسر (ریفارمز) کا نیا نام دیا گیا ہے ۔تاہم، بعض اہم عہدوں کے نام جیسے ایڈیشنل سیکرٹری (بجٹ اینڈ پلاننگ) اور ڈائریکٹر جنرل (مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن) برقرار رکھے گئے ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ تبدیلیاں نئے تنظیمی ڈھانچے کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے اور کام کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے کی گئی ہیں۔