میپکو ملتان نے نادہندگان سے 28کروڑ وصول کرلئے
21ہزار سے زائد صارفین سے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کی رقوم وصول
ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے جنوری 2026ء میں 21 ہزار 516 رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 28 کروڑ روپے وصول کر لئے ۔ ریجن بھر میں واجبات نہ ادا کرنے والے صارفین کے خلاف آپریشن کئے گئے اور جمع شدہ رقوم خزانے میں منتقل کی گئیں۔یکم تا 17 جنوری کے دوران 19ہزار 513گھریلو نادہندگان سے 18 کروڑ 29 لاکھ روپے ، ایک ہزار 278 دیگر ڈیفالٹرز سے 2 کروڑ 31 لاکھ روپے ، 119 صنعتی صارفین سے ایک کروڑ 97 لاکھ روپے ، 574 کاشتکاروں سے 5 کروڑ 24 لاکھ روپے اور 32 دیگر کیٹیگریز کے نادہندگان سے 19لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔رننگ ڈیفالٹرز کی کیٹیگری میں چار سے چھ ماہ کے 9,847 صارفین سے 8 کروڑ 11 لاکھ روپے ، چھ ماہ سے ایک سال کے 409 صارفین سے 97 لاکھ 50 ہزار روپے ، اور ایک سے تین سال کی مدت والے 22 صارفین سے 13 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کئے گئے۔
ڈیڈ ڈیفالٹرز کی کیٹیگری میں ایک ماہ کی مدت والے 771صارفین سے 86 لاکھ 10 ہزار روپے ، دو ماہ کی مدت والے 351 صارفین سے 58 لاکھ 70 ہزار روپے ، تین ماہ کی مدت والے 1,186 صارفین سے ایک کروڑ 57 لاکھ روپے ، چار سے چھ ماہ کی مدت والے 2,091 صارفین سے 3 کروڑ 43 لاکھ روپے ، چھ ماہ سے ایک سال کے 788 صارفین سے ایک کروڑ 49 لاکھ روپے ، ایک سے تین سال کی مدت والے 574 صارفین سے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے ، اور تین سال سے زائد کی مدت کے 179 صارفین سے 29 لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔