تاجر برادری کا پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اعلان

تاجر برادری کا پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اعلان

دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے سب متحد ،انصر خان بابر

ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان سالونٹ ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن (APSEA) کے سابق چیئرمین اور معروف صنعتکار انصر خان بابر نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاجر برادری دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے پاک افواج کی پرعزم کوششوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن غزبُ اللحق ریاست کے غیرمتزلزل عزم کا مظہر ہے ، جس کا مقصد ملک کے امن، استحکام اور معاشی مستقبل کو نقصان پہنچانے والے تمام عناصر کا خاتمہ کرنا ہے ۔ انصر خان بابر نے کہا کہ پائیدار معاشی ترقی صرف اس وقت ممکن ہے جب ملک میں امن، سلامتی اور قومی یکجہتی مضبوط ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری، صنعتی اور تجارتی برادری پاک فوج اور تمام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی میں ہے ، جو ملکی سرحدوں کے دفاع اور اندرونی استحکام کے لیے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔ انصر خان بابر نے زور دیا کہ مضبوط پاک فوج ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے اور سب کو امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے متحد رہنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں