تاریخی ورثہ بحالی منصوبہ تیز کرنے کا حکم،انتظامیہ متحرک
اپ گریڈیشن پر 463ملین خرچ کئے جائیں گے ،ڈی سی کو دورہ، منصوبوں کا جائزہ
ملتان( وقائع نگار خصوصی)شہر اولیاء کے تاریخی ورثہ کی بحالی کا میگا پراجیکٹ تیزی سے جاری ہے جس کے تحت والڈ سٹی اتھارٹی قلعہ کہنہ، دمدمہ، لنگر خانہ، قدیمی لائبریری اور فوڈ سٹریٹ سمیت مختلف مقامات کی اپ گریڈیشن پر کام کر رہی ہے ، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے قلعہ کہنہ، دمدمہ، لنگر خانہ اور فوڈ سٹریٹ منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا جہاں والڈ سٹی اتھارٹی کے حکام نے جاری ترقیاتی کاموں پر پیشرفت بارے بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر نے منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قلعہ کہنہ، دمدمہ اور قدیمی لائبریری کی اپ گریڈیشن کے ذریعے ملتان کی صدیوں پرانی تہذیب کو اجاگر کیا جائے گا جبکہ شہریوں کو جدید تاریخی و ثقافتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جس سے سیاحت کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔