بدھلہ سنت پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

بدھلہ سنت پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

20 سے زائد مقدمات میں مطلوب ملزم شہزادسے اسلحہ اور منشیات برآمد

ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ بدھلہ سنت کے علاقہ پل شہاب الدین کے قریب پولیس مقابلے کے دوران منشیات اور چوری و ڈکیتی کے 20 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو شہزاد عرف شادا کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق پولیس پارٹی گشت اور ناکہ بندی کے دوران پل کھگے والا پر موجود تھی کہ اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ منشیات فروش شہزاد اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ پل شہاب الدین کے قریب منشیات کی ترسیل کے لئے موجود ہے ۔ اطلاع پر فوری ریڈ کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزموں نے پولیس کو دیکھتے ہی موٹر سائیکل سے اتر کر اسلحہ آتشیں سے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کی اور ملزموں کو ہتھیار ڈالنے کا کہا، تاہم فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔اسی دوران ایک ملزم نے غلطی سے اپنے ہی پاؤں پر فائر کر لیا جس سے وہ زخمی ہو کر گر گیا، جبکہ اس کا ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت شہزاد ولد یوسف کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق اندرون لوہاری گیٹ ملتان سے ہے ۔ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول معہ گولیاں اور 1200 گرام آئس برآمد ہوئی۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے فرار ملزم کی تلاش شروع کر دی جبکہ زخمی ملزم کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں