پاکستان ہمیشہ دنیا کو امن کا پیغام دیتا ، تیمور مہے
ملتان (لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے اپنے حلقہ این اے 148 میں منعقدہ تقریبات اور ۔۔
یونین کونسل 78 کے چیئرمین ملک کامران سن کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کے موقع پر اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ دنیا کو امن کا پیغام دیتا آیا ہے ، جس کا واضح ثبوت حالیہ امریکا، فلسطین اور ایران میں پیدا ہونے والے جنگی حالات ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کو ٹیبل ٹاک کی دعوت دی تاکہ ممکنہ بڑی جنگ سے بچا جا سکے ۔