رشتہ کے تنازع پر میاں بیوی اور بیٹیوں پر تشدد

رشتہ کے تنازع پر میاں بیوی اور بیٹیوں پر تشدد

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) رشتہ کے تنازع پر خواتین اور شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔

پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ چاہ سہو والا میں ریاض حسین سہو اپنی اہلیہ اور بیٹیوں کے ہمراہ رشتہ داروں کے گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں ملزموں نے انہیں روک کر گالم گلوچ شروع کر دی۔ منع کرنے پر ملزموں نے خواتین سمیت تمام افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔مدعی کے مطابق دوران جھگڑا اس کی جیب سے موبائل فون، نقدی اور شناختی کارڈ کی کاپی گر گئی جسے ملزم اٹھا کر لے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں