فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، 8من جعلی پتی ، لکڑی کا چورا، رنگ برآمد
جعلی یونٹ کی پروڈکشن بند کردی ، مافیا کیخلاف کارروائی جاری رہے گی،ڈی جی فوڈ
ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر ملتان میں بڑی کارروائی، لکڑی کے چورے اور مصنوعی رنگ سے جعلی چائے کی پتی بنانے والا بڑا گروہ پکڑا گیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عبداللہ گارڈن قاسم پور کینال پر بڑی کارروائی، 8من ملاوٹی چائے کی پتی، 5 من لکڑی کا چورا، 15کلو رنگ برآمد، ملزم محمد سہیل کیخلاف مقدمہ درج، پروڈکشن بند کردی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جعل ساز اور ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ رمیض ظفر کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر قاسم پور نہر کے قریب ایک گھر میں قائم جعلی پتی بنانے والے یونٹ پر کارروائی کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق لکڑی کے چورے اور رنگ کی ملاوٹ کرکے جعلی چائے کی پتی تیار کی جارہی تھی۔