13 سالہ لڑکی سے مبینہ چھیڑ چھاڑ، مقدمہ درج
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) چک نمبر 574 ٹی ڈی اے میں 13 سالہ لڑکی سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔۔
متاثرہ لڑکی کی والدہ ناہید اختر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ محمد عمران جٹ نے اس کی 13 سالہ بیٹی نور فاطمہ کو چارپائی پر بازو سے پکڑ کر منہ پر ہاتھ رکھا اور مبینہ طور پر بری نیت سے چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی۔ لڑکی کے شور پر اہلخانہ کے جاگنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments