سیوریج صفائی کیلئے اترنے والا شخص دم گھٹنے سے جاں بحق
مظفر آباد میں واقعہ،مقامی افراد نے بے ہوشی کی حالت میں نکالا،جانبر نہ ہوسکا
ملتان (کرائم رپور ٹر )سیوریج کی صفائی کے لئے نیچے اترنے والا شخص دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا ۔ مظفر آباد پولیس کو رانا شفیق نے اطلاع دی کہ راجہ نامی شخص کو سیوریج کی صفائی کیلئے بلوایا تھا جیسے مذکورہ شخص سیوریج کی صفائی کیلئے ہول میں اترا تو زہریلی گیس کے اخراج سے بے ہوش ہوگیا جسے مقامی افراد نے باہر نکالا اور ریسکیو 1122 نے چیک کیا جو مردہ حالت میں پایا گیا ۔اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ شخص کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کردی اور تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔جاں بحق ہونے والا شخص مقامی رہائشی تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments